خیبرپختونخوا: آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق، مدرسے کی 20 طالبات زخمی

مدرسے میں 250 کے قریب طالبات موجود تھیں، زخمی طالبات کو طبی امداد کیلئے واڑی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

July 1, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں جب کہ ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل کے علاقے بازار زخہ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں خواتین کے مدرسے پر  آسمانی بجلی گرنے سے  20 سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں، مدرسے میں 250 کے قریب طالبات موجود تھیں، زخمی طالبات کو طبی امداد کیلئے واڑی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل کے علاقے بازار زخہ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق آسمانی بجلی زالیب گل نامی شخص کے مکان پر گری، جس کے نتیجے میں گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس اور متعلقہ ادارے واقعے کی مزید تفصیلات اور نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان سے اظہارِ تعزیت بھی کیا جا رہا ہے۔