ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا آیت اللہ خامنہ ای کے ’خون کا بدلہ‘ لینے کا اعلان
محمد باقر کا یہ پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا گیا۔
فائل فوٹو
تہران : ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اپنے ایک بیان میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے ’خون کا بدلہ‘ لینے کا اعلان کیا ہے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق ایران کے میڈیا نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سکریٹری محمد باقر ذولقدر کے دستخط سے ایک پیغام شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے ’خون کا بدلہ‘ ان کے قاتلوں سے ضرور لیا جائے گا۔محمد باقر کا یہ پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے سابق رہبرعلی خامنہ ای 29 مارچ کو ایران پر امریکی اور اسرائیل کے حملے کے پہلے دن شہید ہو گئے تھے۔ اس حملے میں ان کے خاندان کے کچھ دیگر افراد کے ہمراہ ایران کے کئی دیگر اہم عہدیدار بھی شہید ہوگئے تھے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق علی خامنہ ای کی تدفین کی تقریبات 4 سے 8 جولائی تک تہران، قم اور مشہد میں منعقد ہونے والی ہیں جبکہ عراق کے شہروں بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی سوگ کی یہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔