مصر کی فتح پر غزہ میں خوشیوں کا سماں، ویڈیوز وائرل
غزہ کے مختلف علاقوں میں شہری عارضی خیموں اور تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان بڑی اسکرینوں اور ٹی وی پر میچ دیکھتے رہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں مصر کی کامیابی کے بعد غزہ سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی۔
وائرل مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں شہری عارضی خیموں اور تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان بڑی اسکرینوں اور ٹی وی پر میچ دیکھتے رہے۔ مصر کی فتح کے بعد متعدد افراد نے خوشی کا اظہار کیا، جبکہ بچوں سمیت شائقین نے جشن بھی منایا۔
سوشل میڈیا پر فلسطینی صارفین نے مصر کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سخت حالات کے باوجود فٹبال نے انہیں کچھ لمحوں کے لیے مسکرانے کا موقع فراہم کیا۔
أهل غزة أثناء متابعة المباراة من بين الركام. pic.twitter.com/kS4e389Ln1
— 𓂆 Eyad| إِيَادٌ (@ehajjarr) July 3, 2026
دوسری جانب مصر کے ہیڈ کوچ بھی فتح کے بعد فلسطینی پرچم اٹھائے میدان میں نظر آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنی ٹیم کی کامیابی فلسطینی عوام سے منسوب کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا۔
یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور دنیا بھر میں فٹبال شائقین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔