آزاد کشمیر میں کالعدم کمیٹی کے خلاف پوسٹر مہم سامنے آ گئی
آزاد کشمیر میں امن و امان کو برقرار رکھا جائے اور کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت نہ کی جائے جو بدامنی یا انتشار کا سبب بنے۔
آزاد کشمیر میں کالعدم کمیٹی کے خلاف پوسٹر مہم سامنے آ گئی
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں مختلف مقامات پر لگائے گئے پوسٹرز اور بینرز نے توجہ حاصل کر لی ہے، جن میں ایک کالعدم تنظیم کے خلاف نعرے درج ہیں۔
شہر کی اہم شاہراہوں پر آویزاں بینرز میں امن و استحکام کے حق میں پیغامات درج کیے گئے ہیں، جبکہ بعض پوسٹرز میں کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کی مخالفت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر : عوام نے پورے میر پور میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نامنظور کے پوسٹرز آویزاں کر کے ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا
اج تک ایسا کبھی نہیں ہوا کہ معاشرہ کسی بھی تحریک کے اس قدر خلاف ہو جائے کہ اسے غلاظت مان کر شہر سے باہر پھینکنے کا مطالبہ کرنے لگے pic.twitter.com/OHFhqE5d9i— حِجاب رندھاوا H.R (@Hijab29392) July 3, 2026
ان پوسٹرز کے ذریعے بعض شہری حلقوں کی جانب سے یہ مؤقف سامنے آیا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کو برقرار رکھا جائے اور کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت نہ کی جائے جو بدامنی یا انتشار کا سبب بنے۔
اس حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، تاہم ان پوسٹرز کی ذمہ داری کس گروہ یا افراد نے قبول کی ہے، اس بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
حکام کی جانب سے بھی اس معاملے پر تاحال کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔