پی آئی اے نے فیصل آباد، کراچی ریٹرن ٹکٹ بھی سستا کر دیا

رعایتی کرایوں کی یہ پیشکش 30 جولائی تک دستیاب رہے گی۔ یہ سہولت بدھ، جمعہ اور اتوار کو چلنے والی دو طرفہ پروازوں پر لاگو ہوگی۔

July 4, 2026 · قومی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے فیصل آباد سے کراچی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے فضائی کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق فیصل آباد سے کراچی کے لیے یک طرفہ ٹکٹ کا کرایہ کم کر دیا گیا ہے، جبکہ ریٹرن ٹکٹ کی قیمت میں بھی نمایاں رعایت دی گئی ہے تاکہ مسافروں کو کم لاگت میں سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں کی یہ پیشکش 30 جولائی تک دستیاب رہے گی۔ یہ سہولت بدھ، جمعہ اور اتوار کو چلنے والی دو طرفہ پروازوں پر لاگو ہوگی۔

پی آئی اے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ رعایتی کرایوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی بکنگ بروقت مکمل کریں، کیونکہ یہ پیشکش محدود مدت کے لیے دستیاب ہے۔