نصراللہ جھیل میں ویڈیو بناتے سیاحوں کی گاڑی پھنس گئی
ریسکیو اہلکاروں نے تینوں افراد کو بحفاظت نکال لیا، جرمانے کے بعد رہائی
July 5, 2026 · قومی
سوات کی نصراللہ جھیل میں ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران ایک گاڑی پانی میں پھنس گئی، جس میں سوار تین سیاحوں کو ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت باہر نکال لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بحرین کے مطابق تینوں سیاحوں کو حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی پر تحویل میں لیا گیا تھا، تاہم جرمانہ ادا کرنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔
ادھر نصراللہ جھیل میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں لاپتا ہونے والی لڑکی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن مسلسل پانچویں روز بھی جاری ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں جدید آلات کی مدد سے مختلف مقامات پر تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔