پاکستان کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان،بابر اعظم کپتان مقرر
پاکستان ٹیم 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم اپ میچ کھیلے گی، جبکہ پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کے لیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، شان مسعود اور عبید شاہ شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق قومی ٹیم اپنے دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے کرے گی۔ پاکستان ٹیم 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم اپ میچ کھیلے گی، جبکہ پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان: شان مسعود فارغ، بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا pic.twitter.com/buSHoM0cIY
— Ahsan Jadoon (@AhsanJadooncxz) July 5, 2026
سلیکشن کمیٹی نے بتایا کہ اگر سعود شکیل مکمل فٹ ہو گئے تو وہ انگلینڈ کے دورے کے دوران ٹیم کو جوائن کریں گے۔
اس موقع پر سلیکٹر عاقب جاوید نے ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے میں بہترین کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوئے ابھی چھ ماہ سے کم عرصہ ہوا ہے، جبکہ وہ خود اور اسد کافی عرصے سے سلیکشن کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔