دشمن بھی کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری کا معترف ہے، مریم نواز

کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے دفاعِ وطن کے لیے بے مثال عزم اور بہادری کا مظاہرہ کیا

July 5, 2026 · قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جرات، بہادری اور وطن سے محبت پاکستانی قوم کے لیے ہمیشہ باعثِ فخر رہے گی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے دفاعِ وطن کے لیے بے مثال عزم اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ میں ایک روشن مثال قائم کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی شجاعت کو دوست اور مخالف دونوں تسلیم کرتے ہیں، جبکہ ان کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے اور حب الوطنی کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم اپنے تمام شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کی خدمات کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔