اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

سی ٹی او کائنات اظہر خان سے ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

July 5, 2026 · قومی

اسلام آباد۔وفاقی پولیس میں اہم تقرر و تبادلے کرتے ہوئے متعدد افسران کی نئی تعیناتیاں کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کو ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی مقرر کیا گیا ہے،

جبکہ سی ٹی او کائنات اظہر خان سے ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کو ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر اینڈ ٹریننگ کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے، جبکہ محمد عتیق طاہر سے مذکورہ اضافی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔

 

دوسری جانب محمد شعیب مسعود کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایس پی سید عنایت علی شاہ سے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ (ر) ذیشان علی کے اسپیشل ڈیوٹی پر ہونے کے باعث محمد شعیب مسعود کو ایس پی رورل کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔