کندھ کوٹ میں افسوسناک حادثہ، وین نہر میں جا گری، 4 افراد ڈوب گئے

ایک بچہ اور ایک نوجوان تیز پانی کے بہاؤ کے باعث لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

July 5, 2026 · قومی

کندھ کوٹ میں شاہی واہ نہر کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک وین پانی میں گرنے کے باعث چار افراد ڈوب گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے نہر سے دو بچوں کو زندہ نکال لیا، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک بچہ اور ایک نوجوان تیز پانی کے بہاؤ کے باعث لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد مشترکہ طور پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔