ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کاایک انٹرویو صحافیوں سےتنازع کاباعث بنا،دعویٰ

غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس پر میڈیابریفنگ چھوڑ گئے تھے

July 6, 2026 · امت خاص
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ڈی آئی جی آپیریشنزلاہور فیصل کامران اور صحافیوں کے درمیان وجہ تنازع سامنے آگئی۔’’ ان فولڈ پاکستان‘‘ کے نام سے ایک فیس بک چینل نے اپنے پیج پر ایک انٹرویو کا کلپ شیئر کیا ہے جس پر لکھاگیاہے کہ یہ گفتگو تنازع کی وجہ بنی تھی۔

اس انٹرویو میں فیصل کامران کہتے ہیں کہ اکثر سڑک پر رات کو کتے بھونکتے ہوئے آجاتے ہیں اور گاڑی کے ساتھ ساتھ بھاگناشروع ہوجاتے ہیں۔میں نے سوچاکہ اب کیا کروں ،اس کوبھگائوں یا گاڑی روکوں،پھرسوچاکہ نہ تو اسے گاڑی چلانا آتی ہے ، نہ اس نے میرے ساتھ کوئی کام ہے ،نہ اس نے کہیں پہنچناہے ، اس کا تو اتناہی کام تھا۔لیکن میراکام ہے ، میں نے تو گھر جاناہے ، اور اگلی مصروفیات کو دیکھناہے۔اس لیے چپ کرکے شیشہ واپس اوپر کیا اور گھرچلاگیا۔

گذشتہ روز لاہور میں غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس پر میڈیابریفنگ کے دوران ڈی آئی جی فیصل کامران کو مقامی صحافیوں سے تلخ کلامی کے باعث پریس کانفرنس چھوڑ کرچلے گئے تھے۔