ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے ، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران کو بتادیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہو گئی ہے، سوشل میڈیا پر بیان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’ایران نے ہم سے ’مذاکرات‘ جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔ ہم نے اسے جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔‘

تاہم امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انھوں نے واضح طور پر ایران کو بتادیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہو گئی ہے۔

اس سے قبل بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز نے خبر دی تھی کہ قطری مذاکرات کار ایران میں موجود ہیں جہاں وہ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

روئٹرز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کوششوں کا ایران اور امریکہ کے درمیان مقصد کشیدگی میں کمی اور وسیع تر مذاکرات کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔