پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 13 روپے سے زائد اضافہ
نئی قیمتوں کا اطلاق نصف شب سے ہوگیا
فائل فوٹو
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 11 جولائی رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
