اسپین نے بیلجیم کو ہراکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے جگہ بنالی
سیمی فائنل میں مقابلہ فرانس سے ہوگا۔مضبوط ڈیفنس کے حامل اسپین کو اس فیفا ورلڈ کپ میں پہلا گول لگا
July 11, 2026 · اسپورٹس
فیفا ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے کے بعد اسپین نے بیلجیم کی وطن واپسی کا ٹکٹ بک کرادیا۔
میچ کے دوران 1-1سے برابرمقابلہ مکیل میرینو نے 88ویں منٹ میں گول کیپر کے فمبل کا فائدہ اٹھا کر گول کرکے اسپین کیلئے جیت کے جشن کا پیمانہ بنا دیا۔
پورے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ مضبوط ڈیفنس کے حامل اسپین کو اس فیفا ورلڈ کپ میں پہلا گول لگا،بیلجیم نے میچ میں شانداردفاعی حکمت عملی رکھی ،تاہم ہسپانوی کھلاڑیوں کی شاندار پاسنگ کے سامنے بیلجئن دفاع ناکام ہوگیا۔
اسپین نے اس میچ میں 68 فیصد گیم کو اپنے کنٹرول میں رکھا جب کہ اس دوران ہسپانوی کھلاڑیوں نے 663پاسز کھیلے،1-2 سے جیت کے بعد اب سیمی فائنل میں اسپین کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔