انگلینڈ نے ناروے کو 12 سے ہرا کر ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگہ بنالی
بیلنگھم کے دو گول، انگلینڈ چوتھی بار فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا
فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے ناروے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
انگلینڈ کی کامیابی میں جوڈ بیلنگھم نے فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے دونوں گول اسکور کیے، جبکہ ناروے کی جانب سے واحد گول شیلدروپ نے میچ کے 36ویں منٹ میں کیا۔
اس فتح کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کی تاریخ میں چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ اس سے قبل انگلینڈ 1966ء، 1990ء اور 2018ء کے عالمی کپ میں بھی آخری چار ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا تھا، جبکہ 1966ء میں اس نے عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
دوسری جانب ناروے کی ٹیم کا ورلڈ کپ تاریخ کا یہ پہلا کوارٹر فائنل تھا۔ ناروے نے 28 برس بعد عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، تاہم اس کا یادگار سفر کوارٹر فائنل میں اختتام پذیر ہوگیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ سے قبل اسپین اور فرانس بھی فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا چکے ہیں۔