امریکہ، ایران کشیدگی میں پھر اضافہ۔ عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

برینٹ خام تیل کی قیمت 3.51 فیصد بڑھ کر 78.68 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

July 13, 2026 · کامرس

امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی منڈی پر نمایاں ہونے لگے، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 فیصد سے زائد بڑھ گئیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 2.67 ڈالر اضافے کے بعد 78.68 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جو 3.51 فیصد اضافے کے برابر ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تیل کی فراہمی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اوپر گئی ہیں۔