پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی۔100 انڈیکس میں 2700 پوائنٹس کی کمی

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز۔ کاروبار حصص کی فروخت کے رجحان کی وجہ سے دباؤ

July 13, 2026 · کامرس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے اور 100 انڈیکس میں 2700 پوائنٹس کی کمی آئی ہے۔

اس مندی کے بعد 100 انڈیکس 179448 پوائنٹس کی سطح تک گِر گیا ہے۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور کاروبار حصص کی فروخت کے رجحان کی وجہ سے دباؤ نظر آیا۔

اسٹاک ایکسچینج کے تجزیہ کاروں نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کی نئی لہر کو اس مندی کی وجہ قرار دیا ہے۔ تجزیہ کار جبران سرفراز کے مطابق امریکہ اور ایران کے ایک دوسرے پر نئے حملوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس کا پاکستانی سٹاک مارکیٹ پر منفی اثر ہوا۔