پاکستان میں فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہو گیا
عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی آ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 801 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 401 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 33 ہزار 337 روپے تک آ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 50 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 289 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 43 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 391 روپے کی سطح پر آ گئی۔
صرافہ بازار کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔