قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز پہنچ گیا،جمعرات سے پریکٹس کا آغاز

دو میچوں کی سیریز سے قبل ٹیم تیاریوں میں مصروف ہوگی

July 15, 2026 · اسپورٹس

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہنچ گیا۔

قومی ٹیم آج آرام کرے گی، کل جمعرات سے باقاعدہ پریکٹس سیشن کا آغاز کیا جائے گا تاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

پاکستانی ٹیم 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی، جس سے کھلاڑیوں کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے شروع ہوگا، جبکہ دونوں ٹیمیں سیریز میں کامیابی کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔