وینزویلا میں زلزلوں سے تباہی، ہلاکتیں 4 ہزار 800 سے تجاوز کر گئیں
متاثرہ علاقوں میں تلاش اور امدادی کارروائیاں مکمل ہونے تک جانی نقصان کی حتمی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 890 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ حکام نے مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ایمرجنسی اہلکار متاثرین تک پہنچنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں، تاہم تباہ شدہ سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
حکام کے مطابق ہزاروں زخمی افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ زلزلے سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لیے عارضی رہائش کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام جاری ہیں اور مختلف ممالک و عالمی اداروں کی جانب سے امدادی سامان بھی پہنچایا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں تلاش اور امدادی کارروائیاں مکمل ہونے تک جانی نقصان کی حتمی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔