مولانا فضل الرحمان شہدا سے متعلق الفاظ واپس لیں، گورنرسندھ

نہال ہاشمی کا الفاظ واپس لینے کا مطالبہ، شہدا کو خراج عقیدت

July 16, 2026 · قومی

امید ہے مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر پچھتا رہے ہوں گے، گورنر نہال ہاشمی/ فائل فوٹو

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے شہدا سے متعلق دیے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں علامہ طاہر اشرفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ مولانا اپنے الفاظ واپس لیں۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور شہریوں نے جان کا نذرانہ دیا، وہ شہید ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر پچھتا رہے ہوں گے۔

پریس کانفرنس میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی سوچ اور فکر کو آگے لے کر چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں۔