امریکہ کا دنیا بھر میں اپنے شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری

محکمہ خارجہ نے ایران نواز گروپوں کی جانب سے امریکی شہریوں اور مفادات کو ممکنہ خطرات سے خبردار کردیا

July 19, 2026 · بام دنیا

امریکہ نے دنیا بھر میں موجود اپنے شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کرتے ہوئے ممکنہ سیکیورٹی خطرات سے خبردار کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ گروہ مختلف ممالک میں امریکی مفادات، تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ بیان میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے حالات پر کڑی نظر رکھیں، مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر یا ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکی شہری اپنی سفری منصوبہ بندی میں احتیاط برتیں اور تازہ ترین سفری ہدایات سے آگاہ رہیں۔