انٹراپارٹی انتخابات غیرآئینی قرار،ٹی ایل پی سےانتخابی نشان واپس
الیکشن کمیشن کا 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری
July 20, 2026 · قومی
فائل فوٹو
الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے انٹرا پارٹی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں انتخابات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پارٹی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں تحریک لبیک پاکستان کو انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دستاویزات کو مسترد کردیا گیا ہے، جبکہ پارٹی کا انتخابی نشان کرین واپس لے لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ٹی ایل پی الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 209 کے تقاضے پورے نہیں کرسکی۔