پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس 178 ہزار سے تجاوزکرگیا

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں 2,300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بینچ مارک 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 328 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

July 21, 2026 · کامرس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس دوبارہ ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں 2,300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے بینچ مارک 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 328 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 927 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ نئے کاروباری دن میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کے باعث مارکیٹ نے مثبت آغاز کیا۔

ادھر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے دوران ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 93 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا۔

معاشی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کا مثبت رجحان، معاشی اشاریوں میں بہتری کی توقعات اور مارکیٹ میں خریداری کا بڑھتا ہوا رجحان اسٹاک مارکیٹ کی تیزی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔