ورلڈ کپ 2026 کے بعد فیفا رینکنگ جاری، اسپین عالمی نمبر ایک بن گیا
سابق نمبر ایک ارجنٹینا ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلا گیا۔
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام کے بعد نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں عالمی چیمپئن اسپین نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد عالمی نمبر ایک ٹیم بن گیا، جبکہ سابق نمبر ایک ارجنٹینا ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلا گیا۔
فیفا رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ برازیل اور مراکش نے بھی شاندار کارکردگی کی بدولت ایک، ایک درجے بہتری حاصل کی اور بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔
پرتگال کی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئی، جبکہ میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے چار درجے ترقی کی اور پہلی بار ٹاپ ٹین ٹیموں میں شامل ہوگئی۔
فیفا کے مطابق ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں بہتری دکھائی اور 12 درجے ترقی کرتے ہوئے 19 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
نئی رینکنگ میں ورلڈ کپ کے دوران ٹیموں کی کارکردگی اور نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی فٹبال کی درجہ بندی میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔