سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی عمان میں انتقال کر گئے

عامر وحید صدیقی کا انتقال عمان میں ہوا، جہاں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

July 22, 2026 · اسپورٹس

سابق قومی کپتان اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عامر وحید صدیقی کا انتقال عمان میں ہوا، جہاں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مرحوم کراچی ریجن کرکٹ سے وابستہ معروف شخصیت ضیاء صدیقی کے چھوٹے بھائی تھے اور کھیلوں کے حلقوں میں ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

عامر وحید صدیقی کے انتقال پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔