وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اسکائی47 ڈیٹا سینٹر”قراقرم ون”کا افتتاح کر دیا
منصوبہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل سروسز کے فروغ میں معاون ہوگا
فائل فوٹو
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر “قراقرم ون” کا افتتاح کر دیا۔
اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر “قراقرم ون” کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل سروسز کے فروغ کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسکائی 47 منصوبہ پاکستان کو ناقابلِ تسخیر سکیورٹی فراہم کرے گا اور ایسے منصوبے پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکلات اور چیلنجوں کا امید اور حوصلے سے مقابلہ کیا جائے تو معرکۂ حق جیسے تاریخی کارنامے جنم لیتے ہیں۔
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ متحد ہو کر کام کریں تو کوئی ہدف ناقابلِ حصول نہیں۔