ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ

ویسٹ انڈیز کے دوسری اننگز میں چائے کے وقفے تک 30 رنز پر3 کھلاڑی آؤٹ

July 28, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

ٹرینڈاڈ: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا اور میزبان ٹیم کو 29 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں جاری میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 199 رنز پر 3 وکٹوں سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی، تاہم کپتان شان مسعود کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 80.1 اوورز میں 282 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے شاندار 109 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق 63 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی کھلاڑی ویسٹ انڈین بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کیمار روچ اور شمر جوزف نے 2،2 اور جیڈن سیلز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز کا آغاز کر دیا ہے اور چائے کے وقفے تک 30 رنز پر اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں، جبکہ میزبان ٹیم کو مجموعی طور پر 54 رنز کی برتری حاصل ہے۔