فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 687 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے فی تولہ پر آگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 687 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 174 روپے کم ہو کر 6 ہزار 223 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 50 ڈالر پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔