ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 3 ہزار 700 روپے سستا
10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 202 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں واضح کمی آ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 202 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 43 ڈالر پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔