یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکرز کا راستہ تبدیل کرانے کا دعویٰ

باب المندب میں آٹھ ٹینکرز کو کیپ آف گڈ ہوپ روانگی پر مجبور کرنے کا الزام

August 1, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثی باغیوں نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے باب المندب میں سعودی عرب کے آٹھ آئل ٹینکرز کو اپنا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

حوثیوں کے مطابق یہ اقدام سعودی توانائی کی برآمدات کے خلاف عائد کردہ بحری ناکہ بندی کا حصہ ہے۔

حوثیوں کا کہنا ہے کہ اب ان آئل ٹینکرز کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے جنوبی افریقہ کے کیپ آف گڈ ہوپ کے راستے سفر کرنا ہوگا، جس کے باعث ایشیا جانے والے بحری سفر کا دورانیہ نمایاں طور پر بڑھ جائے گا۔

سعودی عرب نے تاحال حوثیوں کے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔