امریکا کی اپنے شہریوں کو مشرق وسطیٰ سے نکلنے کی ہدایت
موجودہ حالات کے باعث غیر متوقع سکیورٹی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
امریکا کی اپنے شہریوں کو مشرق وسطیٰ سے نکلنے کی ہدایت
امریکا نے مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو خطے کے سفر سے گریز کرنے اور وہاں موجود افراد کو حالات پر نظر رکھتے ہوئے انخلا کی تیاری کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خطے میں موجود متعدد امریکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث غیر متوقع سکیورٹی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
سفارتی پیغامات میں امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ مشرق وسطیٰ میں مقیم ہیں تو حالات کا بغور جائزہ لیں، ضرورت پڑنے پر روانگی کے لیے تیار رہیں اور مقامی سکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔
Security Alert: U.S. Embassy Jerusalem – August 1, 2026
Due to heightened tensions in the Middle East, the security environment remains complex with the potential for unforeseen escalation.
Americans currently in the Middle East should exercise caution and heightened vigilance… pic.twitter.com/lTAMRS9yKv
— U.S. Embassy Jerusalem (@usembassyjlm) August 1, 2026
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان صورتحال ایک بار پھر حساس مرحلے میں داخل ہو سکتی ہے، تاہم ممکنہ فوجی کارروائی یا حملوں سے متعلق سامنے آنے والے دعوؤں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ حالات کے باعث مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی خدشات برقرار ہیں، جبکہ عالمی برادری خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دے رہی ہے۔