پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہاکی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ہرا دیا
اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دی تھی۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی شکست دے دی۔
دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 2 گول اسکور کیے، جبکہ عبد الرحمان نے ایک گول کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دی تھی۔
قومی ٹیم کی مسلسل کامیابیوں پر شائقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے، جبکہ سیریز کے آئندہ میچز میں بھی پاکستان سے مزید بہتر نتائج کی امید کی جا رہی ہے۔