دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے.

August 2, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلے جا رہے میچ میں برینڈن کنگ 29رنز اور ٹیگ نارائن چندرپال 15 رنز بنا کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی تھی۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی تھی۔