پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 2,700 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

August 3, 2026 · کامرس

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 2,700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 78 ہزار 985 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مثبت پیش رفت، خصوصاً امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی بحالی سے متعلق خبروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی، جس کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ نئے ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ نے نمایاں بہتری کا مظاہرہ کیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی اور مقامی معاشی حالات سازگار رہے تو آئندہ دنوں میں بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہنے کا امکان ہے۔