سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ،فی تولہ نئی بلند سطح پر پہنچ گیا

10 گرام سونا 1,457 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

August 3, 2026 · کامرس

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1,700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1,457 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 54 روپے بڑھ کر 6,291 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی برقرار رہی، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر اضافے کے بعد 4,060 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث حالیہ دنوں میں قیمتی دھات کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔