جوڈ بیلنگھم سےپاکستانی کرکٹرفاطمہ ثنا کی ملاقات،عثمان طارق کی بولنگ کابھی سامنا

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عالمی فٹبال اسٹار سے ملاقات

August 3, 2026 · اسپورٹس

فائل فوٹو

 

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی عالمی فٹبال اسٹار جوڈ بیلنگھم سے ملاقات ہوئی، جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

یہ ملاقات انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے دوران ایجبسٹن میں ہوئی، جہاں فاطمہ ثنا اپنی ٹیم برمنگھم فینکس کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

فاطمہ ثنا نے جوڈ بیلنگھم کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور برمنگھم فینکس کی سیزن کی پہلی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

جوڈ بیلنگھم برمنگھم فینکس کے شریک مالکان میں شامل ہیں اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر پاکستانی لیگ اسپنر عثمان طارق نے بھی جوڈ بیلنگھم سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے دوستانہ ماحول میں چند لمحے گزارے جبکہ بیلنگھم نے عثمان طارق کی گیندوں کا سامنا بھی کیا۔

فاطمہ ثنا دی ہنڈرڈ میں منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں اور اس سیزن میں برمنگھم فینکس کی نمائندگی کر رہی ہیں۔