پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی والدہ انتقال کر گئیں
والدہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی اپیل کی ہے۔
پشاور: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔
جاوید آفریدی نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی اپیل کی ہے۔
والدہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی، سماجی، کاروباری اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے جاوید آفریدی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔
مختلف حلقوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مداح بھی سوشل میڈیا پر جاوید آفریدی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔