تیسرا ٹی 20: پاکستان ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو شکست دے دی
پاکستان ویمنز نے 114 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
August 4, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا
دمبولا میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔
پاکستان ویمنز نے 114 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر نے 39 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
3 میچوں کی سیریز سری لنکا ویمنز نے 1-2 سے اپنے نام کر لی۔