آئس برگ لاکر پانی کی کمی پوری کرنے کا نصف صدی پرانا منصوبہ
سعودی عرب کے ایک شہزادے نے یہ کام کرنے کی عملی کوشش کی تھی
تصویر: سوشل میڈیا
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک پانی کی قلت کا شکار ہیں لیکن قطب شمالی اور قطب جنوبی پر بڑی مقدار میں صاف پانی برف کی شکل میں موجود ہے۔ تو کیا یہ ممکن ہے کہ ہم وہاں سے برف کے پہاڑ لے آئیں اور پانی کی کمی پوری کر لیں؟
یہ خیال غیر حقیقی لگتا ہے، لیکن سعودی عرب کے ایک شہزادے نے یہ کام کرنے کی عملی کوشش کی تھی!
بات ہے 1970ء کی دہائی کی، جب سعودی عرب میں پینے کے صاف پانی کا بحران بڑھ رہا تھا۔ تب سعودی شہزادے محمد الفیصل نے دنیا کو ایک حیران کن آئیڈیا دیا۔ انہوں نے ’’آئس برگ ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل‘‘ نامی کمپنی بنائی۔ ان کا پلان تھا کہ انٹارکٹیکا سے 10 کروڑ ٹن وزنی برف کے ایک بہت بڑے پہاڑ یا آئس برگ کو بحری جہازوں کے ذریعے کھینچ کر، ہزاروں کلومیٹر دور سعودی عرب کے ساحل پر لایا جائے۔
اس منصوبے پر اس دور میں 100 ملین ڈالرز یعنی کروڑوں روپے مختص کیے گئے۔
مزید تفصیل اس وڈیومیں۔