پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کیلیے انگلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

انگلینڈ کی قیادت تجربہ کار بیٹر جو روٹ کریں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

August 6, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ECB) نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کی قیادت تجربہ کار بیٹر جو روٹ کریں گے، جبکہ نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

16 رکنی اسکواڈ میں جو روٹ، جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، سیم کک، جارڈن کوکس، بین ڈکٹ، میتھیو فشر، ایمیلیو گے، اولی رابنسن، ڈین لارنس، اولی پوپ، جیمی اسمتھ اور جوش ٹونگ شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔