سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

11 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے ہو گیا۔

August 6, 2026 · قومی, کامرس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہو گیا، آج قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9688 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 85 ہزار 147روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 113 ڈالرز کے اضافے سے 4268 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔