ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی بدترین شکست
قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 11 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گی، جہاں کامیابی کے لیے ٹیم کو اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانا ہوگی۔
August 10, 2026 · اسپورٹس
ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، آئرلینڈ نے قومی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں 11 گول سے شکست دے دی۔
میچ میں آئرلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف 11 گول اسکور کیے، جبکہ پاکستانی ٹیم ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
قومی ٹیم کی جانب سے تجربہ کار اولمپیئنز شہباز سینئر اور خالد حمید بھی نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
پاکستان کو ایونٹ کے گروپ ڈی میں مزید سخت مقابلوں کا سامنا ہے۔
قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 11 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گی، جہاں کامیابی کے لیے ٹیم کو اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانا ہوگی۔