پولیس حراست میںجاں بحق خواتین کی تھانے جانے سے قبل ویڈیو سامنے آگئی

خواتین علاقہ مکینوں سے تکرار کے بعد جائے وقوعہ سے نکلنے کی کوشش کرتی رہیں

August 10, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

لاہور ٹاؤن شپ پولیس کی حراست میں دو خواتین کی ہلاکت کے معاملے پر دونوں خواتین کی پولیس حراست میں جانے سے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خواتین ٹاؤن شپ بی بلاک میں علاقہ مکینوں سے تکرار کرتی رہیں، علاقہ مکین مبینہ طور پر واردات میں ہتھیائی گئی رقم کا مطالبہ کرتے رہے۔

خواتین نے پولیس کے پہنچنے سے قبل جائے وقوعہ سے نکلنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق موبائل ویڈیو کو معاملے کی انکوائری کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ خواتین کی ہلاکت کی انکوائری ضابطہ فوجداری کے تحت جاری ہے اور انکوائری مکمل ہونے پر تمام شواہد سامنے لائے جائیں گے۔