امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کردیں،ٹرمپ کا دعویٰ

امریکا نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور یہ ناکہ بندی انتہائی مضبوط ہے۔صرف ان بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جاتی ہے جنہیں امریکی حکام اجازت دیتے ہیں۔

August 11, 2026 · بام دنیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں موجود بارودی سرنگوں کو صاف کردیا ہے اور اہم آبی گزرگاہ پر امریکی بحریہ کا مکمل کنٹرول ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز میں بحری نگرانی اور کنٹرول کے حوالے سے امریکی بحریہ سب سے نمایاں طاقت ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور یہ ناکہ بندی انتہائی مضبوط ہے۔ ان کے مطابق صرف ان بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جاتی ہے جنہیں امریکی حکام اجازت دیتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پیچیدہ ہے کیونکہ بعض اوقات وہاں بارودی سرنگیں بچھائے جانے کا مسئلہ سامنے آتا ہے۔ ان کے بقول امریکی فوج ایسی سرنگوں کا سراغ لگانے اور انہیں صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے پورے علاقے کو بارودی سرنگوں سے پاک کردیا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کی موجودگی کا مقصد آبی گزرگاہ پر کنٹرول برقرار رکھنا اور وہاں بحری آمدورفت کو اپنے طے کردہ طریقہ کار کے مطابق منظم کرنا ہے۔