اسلام آباد: میڈیا ٹاؤن میں تعمیراتی شیڈ گرنے سے مزدور جاں بحق

جاں بحق مزدور کی لاش ضروری کارروائی کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہے

August 11, 2026 · قومی

اسلام آباد: میڈیا ٹاؤن کے ڈی بلاک میں تعمیراتی کام کے دوران شیڈ گرنے سے ایک مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کردی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر مزدور کو باہر نکالا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مزدور کی لاش ضروری کارروائی کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہے،

جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔