اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ایاز شوکت، عمیر مجید ملک اور شاہ رخ ارجمند کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔

August 11, 2026 · قومی

اسلام آباد: وزارت قانون کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایاز شوکت، عمیر مجید ملک اور شاہ رخ ارجمند کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔

 

تینوں نئے ججز آج دوپہر 2 بجے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر تینوں ججز سے حلف لیں گے۔

 

حلف برداری کی تقریب کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ تقریب میں عدالتی اور دیگر متعلقہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔