امارات میں کیفے، ہوٹلز اور مالز میں موسیقی چلانے پر فیس عائد

تعلیمی، سرکاری ادارے اور غیر تجارتی تقریبات فیس سے مستثنیٰ ہوں گی ، حکام

August 11, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات میں کیفے، ہوٹلز اور مالز میں موسیقی چلانے پر فیس عائد کر دی گئی۔ 

دبئی سے حکام کے مطابق تجارتی طور پر موسیقی چلانے کیلئے دسمبر سے لائسنس فیس لاگو ہوگی، میوزک لائسنس کی مدت ایک سال ہوگی اور ہر سال تجدید کرانا ہوگی۔

حکام کے مطابق تعلیمی، سرکاری ادارے اور غیر تجارتی تقریبات فیس سے مستثنیٰ ہوں گی۔

نیا نظام گلوکاروں کے کاپی رائٹ حقوق کے تحفظ کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔ میوزک لائسنس کے بغیر موسیقی چلانے پر کارروائی ہوگی۔