چین کا اروناچل پردیش سے متعلق بھارتی اقدام مسترد،بیجنگ کا سخت مؤقف
بھارت کی جانب سے علاقے میں طویل عرصے سے استعمال ہونے والے چینی ناموں کو تبدیل کرنے کی کوشش غیر قانونی اور بے اثر ہے، جس کی کوئی حیثیت نہیں۔
بیجنگ:چین نے بھارت کی جانب سے متنازع علاقے اروناچل پردیش میں 27 مقامات کے نام تبدیل کرنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر مؤثر قرار دے دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بھارت کی جانب سے 7 اگست کو جاری کیے گئے نام نہاد ’’معیاری ناموں‘‘ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ژانگ نان خطہ چین کا حصہ ہے۔
چینی ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے علاقے میں طویل عرصے سے استعمال ہونے والے چینی ناموں کو تبدیل کرنے کی کوشش غیر قانونی اور بے اثر ہے، جس کی کوئی حیثیت نہیں۔
گو جیاکون نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقامات کے نام تبدیل کرنے کا اقدام زمینی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ ان کے بقول ژانگ نان خطہ چین کا حصہ ہے اور ناموں کی تبدیلی سے اس حقیقت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔