کولمبیا زلزلہ:36 گھنٹے بعد 32 سالہ خاتون کو زندہ نکال لیا گیا

خاتون کو فوری طور پر مقامی طبی مرکز منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

August 12, 2026 · بام دنیا

بوگوٹا: کولمبیا کے شہر پیریرا میں زلزلے کے تقریباً 36 گھنٹے بعد امدادی ٹیموں نے ایک خاتون کو ہوٹل کے ملبے سے بحفاظت زندہ نکال لیا۔
بوگوٹا فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 32 سالہ ڈینییلا لارگو سانچیز زلزلے کے بعد عمارت کے ملبے تلے پھنسی ہوئی تھیں۔ امدادی کارکنوں نے مسلسل کوششوں کے بعد انہیں تلاش کرکے ملبے سے باہر نکال لیا۔
کولمبیا کے وزیر داخلہ روڈریگو لارا نے سوشل میڈیا پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کو فوری طور پر مقامی طبی مرکز منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
حکام کے مطابق پیریرا میں امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں اور ریسکیو ٹیمیں 40 سے زائد لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ملبے میں موجود افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں مختلف مقامات پر کام کر رہی ہیں۔